نیو یارک (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں اونچی اڑان کے بعد خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں، تیل کی قیمت 96.89 ڈالر پر آگئی . روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوئی تو خام تیل کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھونے لگیں .
رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی جس کے بعد برینٹ خام تیل 8 ڈالر 74 سینٹ کمی سے 100.88 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے . دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 9 ڈالر 34
سینٹ کمی کے بعد 96.89 ڈالر پر آگئی .
. .