(قدرت روزنامہ)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنی شادی کی تیاریوں سے متعلق دلچسپ باتیں بتا دیں .
پاکستان کی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کی تیاریاں کس طرح ہوئیں، انہوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے شوہر سعدین نے شادی کی ساری تیاریاں خود ہی کی تھیں .
شو کی میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ شادی دھوم دھڑکے والی تھی، شادی کی تیاریاں کس نے کی تھیں؟
جس پر اریبہ حبیب نے بتایا کہ شادی کی ساری تیاریاں میں نے اور میرے شوہر نے خود کی تھی، اور ہم نے منگنی کے بعد سے ہی شادی کی تیاریاں شروع کردی تھیں .
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دن بڑا ایونٹ رکھنے کا سوچا تھا اور باقی ولیمے اور نکاح کی تقریب چھوٹی منعقد کرنی تھی لیکن بعد میں اس میں قوالی سمیت دیگر چیزیں شامل ہوتی چلی گئیں تو میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ یہ تو بہت بڑی شادی ہوگئی .
اداکارہ نے شادی کی تقریبات پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہمت دی اور راستے بنتے چلے گئے .
نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اریبہ سے پوچھا کہ آپ کی شادی میں اداکار اظفر رحمان نے شرکت کی تھی؟
اس پر اریبہ نے کہا کہ اظفر جب پہنچا تو میں اس سے مل نہیں سکی تھی لیکن جب میں شوٹنگ پر آئی تو اس سے ناراض تھی اظفر نے پوچھا کہ تم کیوں منہ بنائے پھر رہی ہو .
اریبہ نے کہا کہ میں نے کہا تم میری شادی میں نہیں آئے تھے پھر اظفر نے بتایا کہ میں آٰیا تھا تم مصروف تھیں اس لیے ملاقات نہیں ہوسکی تھی .
یاد رہے کہ پاکستانی اداکار اظفر رحمان اور اریبہ حبیب نئے ڈرامے ’انگنا‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اور ان دونوں اداکاروں کے درمیان اچھی دوستی ہے .
. .