(قدرت روزنامہ)سعید غنی نے کہا ہے کہاگر خراب حکمرانی کے باعث گورنر راج لگانا ہے تو پھر پنجاب اور کے پی میں لگائیں .
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی سبب نہیں ہے، اگر خراب حکمرانی کے باعث گورنر راج لگانا ہے تو پھر پنجاب اور کے پی میں لگائیں اور وفاقی حکومت کو فارغ کریں .
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سب سے بہتر پرفارم کر رہی ہے، اگر یہ عدم اعتماد کے باعث پریشان ہوکر یہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم انکو بتا دیں کے یہ اتنا آسان نہیں .
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا چل چلاؤ ہے، آخری چند دن ہیں، سندھ میں گورنر راج لگانے کی خواہش شکست خوردہ شخص کی نشانی ہے .
. .