اداکارہ نور ظفر کی سادگی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں .

نور ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے .

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ آسمانی رنگ کا سادہ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں .

نور ظفر نے کچھ دیر قبل ہی اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں اور اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں .

گزشتہ دنوں نور ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں .

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ہرے رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی تھیں جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں .

نور ظفر نے ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شادی مبارک ،اگلی باری کس کی ہے؟

اس کیپشن کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی سالی کی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا، تمھاری .

اس سے قبل اداکارہ نور ظفر خان نے انکشاف کیا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں وہ چرس کا نشہ کرتی ہیں .

اداکارہ کے ایک پرانے انٹرویو کا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا .

شو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کی آنکھیں بالکل چرسیوں جیسی نظر آتی ہیں، کیا وہ واقعی چرس پیتی ہیں؟

جس کا جواب دیتے ہوئے نور ظفر خان نے کہا کہ اُن سے یہ سوال کئی بار پوچھا گیا ہے .

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت سے کمنٹس آتے ہیں اور مداح سمجھتے ہیں کہ میں چرس پیتی ہوں .

نور ظفر نے کہا کہ چرس پینے والوں کی آنکھیں ایسی ہو جاتی ہیں مگر کسی کی قدرتی بھی آنکھیں ایسی ہو سکتی ہیں اور میری ایسی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں