(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف میزبان، اداکارہ اور گلوکارہ ڈاکٹر ہما میر نے اپنی آواز میں گایا گیا گانا ’نہر والے پل تے بلاکے‘ ریلیز کردیا ہے .
اداکارہ اور گلوکارہ ڈاکٹر ہما میر نے ملکہ ترنم نورجہاں کے سپر ہٹ پنجابی گیت کو نئے انداز سے گایا ہے .
اس گانے کی ویڈیو نارتھ امریکہ میں شاندار انداز میں بنائی گئی ہے .
یاد رہے اس سے قبل ڈاکٹر ہما میر نے سندھی فوک گیت ہوجمالو اور قومی گیت جیوے جیوے پاکستان بھی اپنی آواز میں ریلیز کر چکی ہیں .
. .