اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت نے سیاسی منظر نامنے کی صورتحال دیکھتے ہوئے جہانگیر ترین سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں .
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میں علاج کی غرض سے موجود جہانگیر ترین کو ٹیلیفون کیا لیکن دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت نہیں ہو سکی ، گورنر سندھ کی جانب سے جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے وقت لینے کی بھی کوشش کی گئی لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی .
جہانگیر ترین گروپ نے بھی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آج ایک مرتبہ پھر سے سر جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، ترین گروپ کا اجلاس جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر آج شام چھ بجے ہو گا . اجلاس میں ترین گروپ کے سیاسی رہنما حکمت عملی پر مشاورت کریں گے جبکہ اس دوران کس سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کرنا ہے ، معاملہ بھی زیر غور آئے گا .
یاد رہے کہ ترین گروپ کے راجہ ریاض نے سینئر صحافی حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں کیئے گئے انکشافات نے سیاست میں کھلبلی مچا دی ، انہوں نے بتایا کہ ان سمیت پی ٹی آئی اے دیگر 24 اراکین اسمبلی نے سندھ ہاوس میں پناہ لی ہوئی ہے اور وہ اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں گے . راجہ ریاض کا یہ بھی کہناتھا کہ وہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی نہیں بلکہ ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے .
. .