حکومت کے اپنے ارکان ساتھ نہیں تو ہمارا ساتھ رہنے کا کیا جواز ؟طارق بشیر چیمہ نے حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت کے ساتھ اپنے ارکان ہی نہیں ہیں تو ہمارا ساتھ رہنے کا کیا جواز ہے .
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر حکومت کے اپنے ارکان ہی اس کے ساتھ نہیں تو ہم کیوں رہیں .
انہوں نے کہا کہ یہاں تو ایک ایک سیٹ والے لوگ مزے کر رہے ہیں اور وزارت سنبھالے ہوئے ہیں . وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پارٹیاں فیصلہ کرنے کے قریب پہنچ گئی ہیں،ہمارے لیے فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے . طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر کسی نے پیسے لیے ہیں تو اسے سب کے سامنے لانا چاہیے،گورنر راج کی باتوں پر اب بہت تاخیر ہو چکی ہے . ق کے رہنما نے مزید کہا کہ مونس الہی کی نواز شریف کے ساتھ کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہیں .
. .