(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی کے لئے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی .
تفصیلات کے مطابق آسان کاروبار پروگرام کی تقریب رونمائی میں ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کی مشاورت سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو سکی، ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جائے گا، کاروبار میں آسانی کے لئے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی .
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کاروبار میں آسانی کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے .
. .