اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میںوزیراعظم نے شیخ رشید کی سندھ میں گورنر راج کی تجویز پرغور کا عندیہ دیدیا اور کہاکہ بات تو ٹھیک ہے، اس پر سوچتے ہیں . نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا .
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کی . ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز دی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا
کہ بات تو ٹھیک ہے، اس پر سوچتے ہیں . خیال رہے کہ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دے دی ہے اور حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے . ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہائوس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے . شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ سندھ ہاس ایکسپوز ہوگیا ہے ، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہائوس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے .
. .