“اب آپ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں” پیار میں پاگل مداح کیلئے سنی لیون نے پیغام جاری کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کے دیوانے پرستار نے اپنے بازو پر سنی لیون کے نام کا ٹیٹو سجا لیا جسے دیکھ کر اداکارہ بھی حیران رہ گئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممکنہ کسی شوٹنگ کے موقع پر ایک مداح سنی لیون سے ملنے آیا

جس کے بازو پر اداکارہ کے نام اور دو دل کا ٹیٹو بنا ہوا تھا، سنی لیون نے سامنے موجود کیمرہ مین کو قریب سے ٹیٹو کی ویڈیو بنانے کی ہدایت کی اور مداح کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شاندار ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)


سنی لیون نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پرستار کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ امید ہے آپ مجھے ہمیشہ اسی طرح پیار کریں گے کیوں کہ اب آپ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ اداکارہ نے مداح سے مذاق کرتے ہوئے بیوی کی تلاش کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کے اس انوکھے پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کسی کا کہنا تھا کہ یہ سنی لیون کا جس حد تک دیوانہ ہے جسے جان کو کوئی بھی لڑکی اس سے شادی نہیں کرنا چاہے گی کیوں کہ وہ تو اداکارہ سے پیار کرتا ہے۔