جانیئے! کھیرے میں یہ سفید جھاگ آخر کیوں ہوتاہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ بھی کھیرا کھانے سے پہلے یہ جھاگ نکالتے ہیں! جانیئے یہ سفید جھاگ آخر ہوتا کیا ہے؟کھیرا کاٹتے وقت اکثرلوگ اس کے اوپر کے تھوڑے سے حصے کو کاٹ کر آپس میں ضرور رگڑتے ہیں اور پھر ایک جھاگ اس کا نکلتا ہے، کچھ کھیروں میں وہ تھوڑا سا گاڑھا اور کچھ میں وہ پانی کی طرح کا ہی ہوتا ہے .
اکثر لوگوں کا اس بارے میں کہنا ہےکہ اس طرح سے کھیروں کو رگڑنے سے اس کی کڑواہٹ کم ہو جاتی ہے لیکن اس بات میں کتنی حقیقت ہے؟ آئیں جانتے ہیں .


ایک تحقیق کے مطابق کھیرے میں زیادہ کڑواہٹ کی وجہ سورج کی تپش کا زیادہ ہونا اور کھیرے کی فصل کو پانی کی کم مقدار ملنا ہے، جس کی وجہ سے اکثر کھیرے کڑوے ہو جاتے ہیں .
دراصل پودوں کے پتوں میں کھانا بنتا ہے اور جب تیز تپش کی وجہ سے کھیرے کے پتوں میں موجود کلوروفل گہرا اور کالا ہونے لگتا ہے جس سے کیمیکل کھیرے کے اندر شامل ہوتا ہے اور وہ کڑوا ہو جاتا ہے .
جھاگ کیوں بنتے ہیں اور کڑوا کرنے سے کیسے بچائیں؟


جب ہم کھیرے کے اوپری حصے کو کاٹ کر رگڑتے ہیں تو اس سے کھیرے کی کڑواہٹ ختم نہیں کی جاسکتی ہے، البتہ اس کیمیکل کی تاثیر کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے جو کھیرے کے کڑوے ہونے کی وجہ بنتا ہے .
اب جھاگ آنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کلوروفلیس کیمیائی مادہ جو کھیرے میں پتے سے منتقل ہوتا ہے وہ اپنا اثر زائل کرنے لگتا ہے یوں یہ جھاگ آتی ہے .
جھاگ نکلنے کے بعد اب کیسے کھیرا استعمال کریں؟
کھیرے کو دھو کر چبا کر کھائیں یا کاٹ کر، اس کو رگڑ کر کھائیں یا نمک کے ساتھ یہ آپ کی اپنی مرضی ہے البتہ اس کا چھلکا ہر گز نہ اتاریں، کیونکہ یہ افایدت کا اہم ذریعہ ہے .

کھیرے میں موجود لاتعداد فوائد
ہڈیوں کو مضبوظ بنانے کےلئے کھیرے کا استعمال بہترین ہے کیونکہ اس میں ’وٹامن کے‘ موجود ہوتا ہے .
کھیرا اضافی جسمانی وزن میں کمی کے لئے بھی معاون ہے ، اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں .
کھیرا جسم کو پانی کی وافر مقدار فراہم کرتا ہے اور متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے .
یہ وٹامن خون جمنے یا لوتھڑا بننے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، جو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتے ہیں .

کھیرا
کھیرے کے ٹکڑے جلد پر لگانے سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے .
اس کے ساتھ ساتھ کھیرے کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھنے سے سانس کی بدبو اور سانس کی خرابی دور ہو جاتی ہے .
چہرے کو روزانہ کھیرے کے پانی سے دھونا کیل مہاسوں کو نکلنے سے روکتا سے روکتا ہے .
کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے نیچے ہلکوں کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال میں لائے جا سکتے ہیں، یہ جلد کے لیے بہت مؤثر ہے .
کھیرے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات جلد کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں .
کھیرا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے .
کھیرے کا رس لبلبے انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ شوگر کے مریضوں کے لیے اہم ہے .

. .

متعلقہ خبریں