وادی تیراہ میں گرینڈ جرگہ، عمائدین نے سکیورٹی فورسز سےتعاون کی یقین دہانی کروا دی

پشاور(قدرت روزنامہ) وادی تیراہ میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ایک دہائی بعد واپس آنے والے خاندانوں کو خوش آمدید کہا گیا، عمائدین نے سکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی .
کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ 15 ہزار 691 خاندانوں کے تقریبا ایک لاکھ افراد کو بحال کیا جائے گا، پاک فوج خاندانوں کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی .

انہوں نے علاقے میں امن واستحکام کے لیے قبائلی عمائدین کی قربانیوں کی کو سراہا .
عمائدین نے سکیورٹی فورسز سےتعاون کی یقین دہانی کروائی اور قبائلی اضلاع میں سماجی اوراقتصادی ترقی کے اقدامات کی تعریف کی . انہوں نے علاقے میں بحالی امن کے لیے کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں