کروڑوں کے سونے کے زیور غلطی سے کچرے میں پھینک دئیے۔۔ آگے کیا ہوا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)کام کے دوران ملازم گھر والوں کی چیزیں ادھر ادھر کردیتے ہیں جس سے گھر والوں کو بعد میں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور غصہ بھی آتا ہے لیکن اگر کوئی ملازم آپ کے سونے کے قیمتی زیورات کچرے میں پھینک دے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
زیور کو چھپا کر باسکٹ میں رکھا تھا
ایسا ہی کچھ ہوا پیر محل کے محلہ اتفاق ٹاؤن میں جہاں گھر کے ملازم نے سونے کے زیورات اور نقدی روپے کی باسکٹ غلطی سے کوڑے دان میں ڈال دی۔ جب یہ خبر گھر والوں کو ملی تو ان کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس باسکٹ میں موجود سارا سامان کروڑوں کا تھا جس میں 24 تولے سونے کے زیورات شامل تھے اور انھیں چھپانے کی غرض سے باسکٹ میں رکھا گیا تھا۔
خالی پرس اور کپڑے
ملازم کی اس سنگین غلطی کا علم ہوتے ہی گھر والے محلے کی کچرا کنڈی پہنچے لیکن وہاں انھیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ وہاں پر خالی پرس اور کپڑوں کے سوا کچھ موجود نہیں تھا