” آپ بے شرم بن کر بلے کے ہینڈل سے اس لیے لٹک رہے ہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔” راجہ ریاض نے فواد چودھری کو بھی کھری کھری سنادیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں، ایسے میں معاملہ تقریروں سے آگے بڑھ چکا ہے اور پی ٹی آئی کارکنان لوٹے اٹھا کر سڑکوں پر آچکے ہیں، تحریک انصاف نے سندھ ہاؤس جانیوالے اپنی پارٹی سے وابستہ اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اُن اراکین کیخلاف بھرپور مہم چلائی جارہی ہے ، وفاقی وزراء بھی سوشل میڈیا سےدور نہیں لیکن جب وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے بیان داغا تو جہانگیر ترین گروپ سے وابستہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ ریاض نے انہیں بھی کھری کھری سنادیں اور موقف اپنایا کہ ” آپ بے شرم بن کر بلے کے ہینڈل سے لٹک رہے ہیں کیونکہ( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی آپ کو اب لینے کو تیار نہیں”۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر راجہ ریاض اور نور عالم کی تصویر اور اس خبر کو شیئرکیا جس کے مطابق یہ دونوں صاحبان سندھ ہاؤس میں موجود تھے جہاں سے انٹرویو بھی دیا اور ساتھ لکھا کہ ” دونوں بے شرم”۔
دو بے شرم https://t.co/7YnbrmLYsh
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2022
فواد چودھری کے اس ٹوئیٹ پر راجہ ریاض نے بھی میدان سنبھالا اور لکھا کہ “چودھری صاحب بے شرم تو آپ خود ہیں، کھسیانی بلی کھمبا نوچے! آپ خود مجھے کہہ چکے ہیں کہ مسلم لیگ( ن )یا پیپلزپارٹی سے میری بات کریں لیکن وہ آپ کو لینے کو تیار نہیں، اس لیے آپ بے شرم بن کر بلے کے ہینڈل سے لٹک رہے ہیں”۔
بے شرم تو آپ خود ہیں چوہدری صاحب
گھسیانی بلی کھمبا نوچے!
آپ خود مجھے کہہ چکے ہیں کہ ن سے یا پی پی سے میری بات کریں۔
لیکن وہ آپ کو لینے کو تیار نہیں اس لیے آپ بے شرم بن کر بلے کے ہینڈل سے لٹک رہے ہیں۔@HamidMirPAK @geonews_urdu https://t.co/FJefpNQnM6— Raja Riaz Ahmad Khan (@RajaRiazMNA) March 17, 2022
ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ “چودھری فواد صاحب اسی غسل خانے کے لوٹے ہیں جس کا نام کبھی مشرف حمام ،کبھی زرداری صاحب کا حمام ،کبھی( ق) لیگی حمام، کبھی تریک انصاف حمام تھا۔فواد بھائی معافی چاہتا ہوں آپ کی بات مسلم لیگ( ن) اور پی پی سے بھی کی تھی، اب وہ آپ کو نہیں لے رہے”۔
چوہدری فواد صاحب اسی غسل خانے کے لوٹے ہیں جس کا نام کبھی مشرف حمام کبھی زرداری صاحب کا حمام کبھی ق لیگی حمام کبھی تریک انصاف حمام
فواد بھائی معافی چاہتا ہوں آپ کی بات ن اور پی پی سے بھی کی تھی اب وہ آپ کو نہیں لے رہے اس لیے آپ کا رنڈی رونا جائز ہے۔@HamidMirPAK @ARYNEWSOFFICIAL https://t.co/oQSDZQsnHU— Raja Riaz Ahmad Khan (@RajaRiazMNA) March 17, 2022