عمران خان کیخلاف تحریک اعتماد کے بعد بلاول کا (ن) لیگ کا وزیراعظم ہونے کا اعلان لیکن صدر پاکستان کون ہو گا؟ نام سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کررکھا ہے اور اس کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے، تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ایسے میں تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی یا ناکامی کے بعد کی صورتحال بھی زیر بحث ہے ، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ آئندہ وزیراعظم کا تعلق مسلم لیگ( ن) سے ہوگا اور قومی حکومت کی تجویز بھی شہباز شریف نے دی تھی ، اب صدر پاکستان کے لیے بھی نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور سینئر صحافی عمران خان کے مطابق معاملات طے پاگئے ہیں اور مولانا فضل الرحمان نئے صدر مملکت ہوں گے .
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ " مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی جانب سے صدر پاکستان ہوں گے، ان کے معاملات طے پا گئے ہیں" .


یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹ پورے ہونے کا دعویٰ کیا جارہاہے ، عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں بھی وزیراعظم کو خود عہدہ خالی کرنا پڑے گا لیکن تحریک انصاف کی حکومت باقی رہے گی ، امید کی جارہی ہے کہ تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں عمران خان خود حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیں گے یا پھر عدم اعتماد کی بنیاد پر اپوزیشن نئے الیکشنز کی طرف جانے کی کوشش کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں