”بعض منحرف اراکین کے رشتہ دار فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ۔۔۔“فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ بعض منحرف اراکین کے رشتہ دار فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ انہیں چھڑوایا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ توبہ کے دروازے کھلے ہیں ، اراکین نظر ثانی کر سکتے ہیں ،
کسی کو دھوکہ دینا غیر مناسب ہے ، منحر ف اراکین کے خلاف عوام میں غم و غصہ پایا جاتاہے ، اگر وہ عمران خا ن کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تو نہ دیں ، استعفے دیں اور دوبارہ الیکشن لڑیں ، پہلے عمران خان کے نام پر ووٹ لیتے ہیں اور پھر لوٹے بن جاتے ہیں ۔
وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ عمران خان کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے ، بعض منحرف اراکین کے رشتہ دار فون کر رہے ہیں کہ انہیں چھڑوایا جائے ۔ ان کا کہناتھا کہ تلخیاں بڑھ گئیں ہیں انہیں کم کرنے کی ضرورت ہے ، اگر تلخیاں بڑھائیں گے تو بڑھیں گی ، کل جو سندھ ہاﺅس میں ہواہے ہم نے تو احتجاج کی کال ہی نہیں دی ۔