“سندھ ہاؤس جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو “وزیراعظم نے کارکنان کو ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ ہاؤس جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز “کے مطابق وزیراعظم سے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے ملاقات کی، جس میں مختلف قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی،

جب کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے تحریک انصاف کے کارکنان کے سندھ ہاؤس واقعہ پر عدالتی تشویش سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ جس پر وزیراعظم نے پارٹی کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اس طرح کا واقع پیش نہ آئے، اور عدالت کا جو بھی حکم آئے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔