منحرف پی ٹی آئی رکن نورعالم خان کو دھمکانے والے افراد کون تھے؟پتہ چل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سے بدتمیزی کرنے والے اور دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی اوورسیز کینیڈا چیپٹر کے عہدیدار نکلے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی عہدیداروں نے نور عالم خان کی ویڈیو بنا کر انہیں دھمکیاں دیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا اوورسیز کا کنونشن چند روز قبل اسلام آباد میں ہوا تھا۔اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کے اوور سیز کنونشن میں شرکت کے لئے اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔ ویڈیو بنانے والے دونوں

افراد کینیڈین شہری ہیں، ایک کا تعلق پشاور اور دوسرے کا سیالکوٹ ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے باغی اراکین میں شامل نور عالم خان نے ملنے والی دھمکیوں پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نورعالم خان نے کہا کہ میرے گھر یا اہل خانہ کو نقصان پہنچانے والے سوچ لیں میں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے یہ سوچ لیں کہ میں اپنا بدلا لینا جانتا ہوں۔نور عالم خان نے کہا کہ چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ اس بات کا نوٹس لیں ، منتخب نمائندہ ہوں ، قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نور عالم خان نے بتایا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا، وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہے کہ تمھیں اور تمھارے 3 بیٹوں کیساتھ یہی کیا جائے گا۔نور عالم خان نے کہا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دار ہوگی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مائنس ون کی سوچ یابات کرتے ہیں ان کیلئے”بلی کے خواب میں چھیچھڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے۔ ہمارے نزدیک عمران خان کے بغیرپی ٹی آئی کا تصور بھی نہیں، عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی جو پی ٹی آئی کے قیام کی ابتدائی وقت کی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کیخلاف آواز بلند کی اور رسول پاکۖ کی شان میں گستاخی پربھی بھرپور آواز بلند کی، پہلی بار کسی لیڈر نے اسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی قرارداد منظور کرائی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گیا اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

1 hour ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

1 hour ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

1 hour ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

1 hour ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

1 hour ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

2 hours ago