دیکھتے ہیں کون مائی کا لال پاکستان میں او آئی سی ہونے سے روکتا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی(قدرت روزنامہ )گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں
کون مائی کا لال پاکستان میں او آئی سی ہونے سے روکتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی او آئی سی اجلاس میں رخنہ ڈالے گا تو ریاست اپنے طور سے نمٹے گی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ارکان کی خرید وفروخت کرنے والے شرمناک کام کر رہے ہیں، سندھ ہاؤس میں جو ہوا وہ قابل مذمت ہے، وزیراعظم اور دیگر قیادت نے ورکرز کو تنبیہ کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہم گارنٹی نہیں دے سکتے کہ ہم کارکنان کو کہاں کہاں روکیں گے، منحرف ارکان کو موقع دیا ہے کہ 7 دن میں جماعت میں واپسی کا فیصلہ کریں، جبکہ جو لوگ پیسہ لے چکے ہیں انہیں پھر اللّٰہ حافظ کہتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ جس دن عمران خان اعتماد کا ووٹ لے لیں گے تو یہ پھر ساتھ ہوں گے، عدم اعتماد سے ہم نکلیں گے اور عمران خان مزید مضبوط ہوں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ او آئی سی کے فوراً بعد عمران خان کے پاس ترپ کا پتہ ہے، عمران خان اس معاملے پر سرخرو ہو کر مزید طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔

Recent Posts

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

3 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

12 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

22 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

29 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

1 hour ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

1 hour ago