’ مجھے سہاگ رات پر نیلام کیاگیا اور ہنی مون پر شوہر نے دوست کیساتھ سونے پرمجبور کیا‘ اداکارہ کرشمہ کپور نے شرمناک انکشاف کردیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اپنے دور کی کامیاب ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں، جن کی زندگی بظاہر مداحوں کو بہت پرتعیش اور پرکشش نظر آتی ہو گی مگر اب ان کی زندگی کے کچھ ایسے تکلیف دہ گوشے منظرعام پر آ گئے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے . ایکسپریس ٹربیون کے مطابق کرشمہ کپور کی 2003ءمیں کاروباری شخص سنجے کپور کے ساتھ شادی ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی زندگی جہنم ہو کر رہ گئی تھی .
کرشمہ کپور یہ شرمناک انکشاف بھی کر چکی ہیں کہ ان کا شوہر انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ سونے پر مجبور کرتا تھا . کرشمہ نے بتایا کہ سنجے کپور نے انہیں سہاگ رات پر نیلام کیا تھا اور ہنی مون پر اپنے ایک دوست کے ساتھ سونے پر مجبور کیا تھا تاہم جب انہوں نے انکار کیا تو سنجے کپور نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا .
رپورٹ کے مطابق کرشمہ اور ابھیشک بچن تعلق میں تھے اور دونوں کے بریک اپ کے بعد کرشمہ کی سنجے کپور کے ساتھ ارینج میرج ہوئی تھی . کرشمہ کی طرف سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ سنجے کپور نے مالی لحاظ سے کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے تھے . اس کے جواب میں سنجے کپور کی طرف سے کہا گیا کہ کرشمہ نے اس سے شادی صرف پیسوں کے لیے کی تھی . 2014ءمیں طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی اور دیگر معاملات کے لیے کرشمہ اور سنجے کپور کے مابین عدالتی جنگ بھی جاری رہی .
کرشمہ کپور کی طرف سے بتایا گیا کہ ان کی ساس بھی انہیں تشدد کا نشانہ بناتی تھی . ایسا ہی ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ایک بار میری ساس نے مجھے ایک لباس تحفے میں دیا، ان دنوں میں حاملہ تھی اور وہ لباس مجھے فٹ نہیں آیا . یہ دیکھ کر سنجے نے اپنی ماں سے مجھے تھپڑ مارنے کو کہا . اس نے اپنی ماں کی طرف دیکھا اور کہا کہ ’آپ اسے تھپڑ کیوں نہیں مارتیں؟‘
کرشمہ کپور نے بتایا کہ سنجے کا دوسری عورت کے ساتھ جسمانی تعلق بھی تھا اور ایسے تمام کاموں میں اسے اپنی ماں کی حمایت حاصل تھی . اس کے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ بھی جسمانی تعلقات تھے حالانکہ اب دونوں کی دوسری شادی ہو چکی تھی .
. .