(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ترین اور چہیتے گلوکاروں میں سے ایک علی ظفر کا ترانہ “اللہُ اکبر” حکومتی سطح پر لانچ کردیا گیا ہے .
48 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس سے قبل لانچ کیا گیا “اللہُ اکبر“ 1974 کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر لانچ کئے گئے ترانے کا ری میک ہے .
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تیار کردہ اس گانے کو علی ظفر نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ 1974 میں ریلیز ہونے والے ترانے کو گلوکار مہدی ظہیر نے گایا تھا .
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بروز ہفتہ اعلان کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا سرکاری ترانہ آج دوبارہ لانچ کیا جارہا ہے . ترانے کی لانچنگ تقریب تلاوت قرآن پاک سے ہوئی .
تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر لانچ کیا جا رہا ہے .
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپں کا کہنا تھا کہ “ترانے کی تھیم یہ ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو . ”
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی بہت ترقی کر گئی ہے، ترانے کی تیاری میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی گئی ہے . یہ گانا جمیل الدین عالی نے لکھا ہے .
او آئی سی وزارئے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے ترانے میں پرانے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے .
توقع ہے کہ اجلاس میں بڑی تعداد میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ تشریف لائیں گے . موجودہ حالات میں مسلم ممالک کو بہت سے مسائل درپیش ہیں .
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کی وجہ سے او آئی سی کا جنم ہوا تھا . مسلم اُمّہ کو اس وقت بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے . او آئی سی اجلاس میں 100 سے زیادہ قرار دادیں پیش کریں گے .
. .وزارتِ اطلاعت و نشریات کی جانب سے او آئی سی کا ترانہ ریلیز کر دیا گیا .
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 19, 2022
ترانے کا تھیم "اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو"
گلوکار : علی ظفر
سرودنواز : جمال الدین علی@AliZafarsays@fawadchaudhry#OICInPakistan
#OIC48CFM pic.twitter.com/C4sgAbZpWi