او آئی سی اجلاس، مصری وزیرِ خارجہ پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے معزز مہمانوں کی آمد جاری ہے . او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے وزیرِ خارجہ سامع شکری اسلام آباد پہنچ گئے .


ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے معزز مہمان کا استقبال کیا .
اس موقع پر مصری وزیرِ خارجہ سامع شکری نے کہا کہ یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے . مصری وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس مسلم ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور آپس کے تعاون کو فروغ دے گا .

. .

متعلقہ خبریں