جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے،وزیراعظم عمران خان نیا آرمی چیف کس کو بنانا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں، ایسا مت کیجئے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے، پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی، ہم نے آپ کو وزیراعظم بنانے کیلئے 176 ووٹ دیے لیکن ان کو پارلیمنٹ نے
342 ووٹ دیے ہیں،ووٹ کو عزت دیں۔انہوں نے ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ ہاؤس پر جو کل حملہ ہوا ہے اس نے پی ٹی آئی کی ساکھ کی دھجیاں بکھیر رکھ دی ہیں، ہم جمہوریت کے پاسدار نہیں رہے، ہم شدت پسند ہوگئے ہیں، جن کو جانا ہے ان کو جانے دیجئے، جو آپ کے ہیں وہ آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے خود کہا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا، کوئی بات نہیں اپوزیشن بھی اچھی چیز ہوتی ہے، وزیراعظم کو چاہیے سندھ ہاؤس میں جو ہوا اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔سندھ ہاؤس میں جو بھی ارکان اسمبلی تھے وہ منحرف تھے لیکن وہ ہمارے اپنے تھے۔ یہ مولاجٹ جو آئے ہیں جن کے ہاتھوں میں گنڈاسے ہیں، ان کو ذرا بٹھائیں اور ان کو کہیں جن کے پاس تیر ہیں اگر انہوں نے برسانے شروع کردیے تو بڑا مسئلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تو کبھی آپ نے پوچھا ہی نہیں، آپ نے رحمت اللعالمینﷺ ٹرسٹ بنایا لیکن اس میں ہمیں پوچھا نہیں۔ایک بات میں آپ سے اورکہنا چاہتا ہوں کہ آپ اگر یہ کام کرنے جا رہے ہیں تو مت کیجئے گا، اطلاع ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین محمود کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں، اگر آپ جاتے جاتے ایسا کریں گے تو سب زیادہ خطرناک آواز عامر لیاقت کی اٹھے گی۔ہمارے لیے ساری فوج قابل احترام ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے، پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی، یہ ایک جمہوری بات ہے، ہم نے ان کو ووٹ دیا ہے، آپ کو وزیراعظم بنانے کیلئے 176ووٹ دیے لیکن ان کو پارلیمنٹ نے 342 ووٹ دیے ہیں۔ووٹ کو عزت دیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں اگر آپ کے پاس وقت ہو تو میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں، مگر میں نیوٹرل ہوں لیکن جانور نہیں ہوں، جانور بچے دیتا ہے اور نیوٹرل نہیں ہوتا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

5 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

6 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

6 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

6 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

6 hours ago