شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی لو سٹوری کا آغاز کیسے ہوا؟ شرماتے شرماتے جوڑی نے کہانی سنادی

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی محبت کے آغاز کے حوالے سے شرماتے شرماتے بتادیا۔حال ہی میں ایک نجی پروگرام کے میزبان نے شعیب اور ثانیہ سے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورت لوسٹوری کا آغاز کب ہوا اور آپ دونوں پہلی بار کہاں ملے ؟ جس پر شعیب ملک نے پہلے تو یہ کہتے ہوئے معذرت کی کہ میری طرف سے محبت کا آغاز ذرا مختلف ہوا تھا لہٰذا اس سوال کا جواب ثانیہ سے لیا جائے۔
ثانیہ نے بتایا کہ ہم پہلی بار 2004 یا 2005 میں انڈیا میں اس وقت ملے تھے جب شعیب ٹور پر آئے تھے اور ہماری پہلی ملاقات دہلی میں ہوئی لیکن یہ ملاقات ایک بہت عام سی ملاقات تھی جس میں ہم نے عام سی باتیں کیں لیکن اس ملاقات کے بعد ہماری بات چیت شروع ہوگئی، بعد ازاں ہماری محبت کا آغاز 2009 میں ہوا۔ ثانیہ نے بتایا کہ شعیب کی سادگی پسند آئی تھی۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ کی خوبصورتی انہیں پسند آئی تھی جب کہ ثانیہ سے پہلی ملاقات کے بعد ہی امی ابو کو کال ملائی تھی اور انہیں اپنی پسندیدگی کے حوالے سے بتایا تھا۔سابق کپتان نے بتایا کہ بات چیت کے چار ماہ بعد ہم نےشادی کرلی۔