تمہیں پیسے چاہئیں تو پاکستان سے مانگ لو،حلیمہ سلطان کی زیرِ جامہ کے اشتہار کی ویڈیو سامنے آتے ہی پاکستانی غصے سے لال پیلے ہوگئے

استنبول(قدرت روزنامہ) سلطنتِ عثمانیہ کے آغاز کی تاریخ پر بنائے گئے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بلگیچ کی زیر جامہ کے اشتہار کی ویڈیو سامنے آتے ہی پاکستانی غصے سے لال پیلے ہوگئے۔حلیمہ سلطان نے وکٹوریہ سیکرٹ کے ایک زیر جامہ کے اشتہار میں کام کیا ہے

جس میں انہوں نے جسم کے پوشیدہ حصوں کو کچھ زیادہ ہی ظاہر کیا ہے جو پاکستانیوں کو بالکل بھی پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک پاکستانی نے اسرا بلگیچ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ” پہلے اردگان نے اسرائیل کو خوش آمدید کہا اور اب تم یہ کر رہی ہو، ترکی کے عوام غلط راستے پر چل رہے ہیں،

آپ کو اسلام کی پیروی کرنی چاہیے۔” اسی شخص نے ایک اور کمنٹ میں کہا ” تمہیں شرم آنی چاہیے، اگر تمہیں پیسے ہی چاہئیں تو پاکستان سے مانگ لو لیکن ایسا نہ کرو، تم اسلامی ثقافت تباہ کر رہی ہو۔”ایک اور پاکستانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا “یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ لوگ پیسے کیلئے اپنا جسم بیچ رہے ہیں، آپ کو اپنے جسم کی حفاظت کرنی چاہیے۔”الطاف کشمیری نے وکٹوریہ سیکرٹ کے اس اشتہار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ” بے شرم لوگ، حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے کے بعد تم نے لوگوں کے دلوں میں اپنی ایک جگہ بنا لی تھی لیکن یہ سب کرنے کے بعد تمہیں نفرت ہی ملے گی۔