سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،عوام کوپریشان کردینے والی خبرآگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے

جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 54 روپے ہو گئی ۔ عالمی میں سونے کی قیمت5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس ہو گئی۔