وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کراچی سے پی ٹی آئی کے چار ممبران غائب تھے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔کراچی سے تعلق رکھنے چار اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی۔

گذشتہ روز وزیراعظم نے گورنر سندھ کے ہمراہ کراچی کے ارکان سے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں نجیب ہارون اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نہیں آئے۔علاوہ ازیں غزالہ سیفی اور نزہت پٹھان بھی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے نہیں آئے۔ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیربحری امورسید علی حیدر زیدی کے ہمراہ سندھ سے تعلق رکھنے والیارکان قومی اسمبلی نے کی ۔ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطائ اللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت وحید نے شرکت کی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا ۔ملاقات میں کراچی میں جاری وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں غلام بی بی بھروانہ نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے جاری حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اندازہ حالیہ جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شمولیت سے لگایا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

1 min ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

11 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

19 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

30 mins ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

49 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

56 mins ago