سڈنی (قدرت روزنامہ ) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن انجری کے باعث دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے سکواڈ سے باہر ہوگئے . کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کین رچرڈسن میلبورن میں ٹریننگ کے دوران ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے، ان کی جگہ نیو ساؤتھ ویلز کے بین دوارشس پاکستان آئیں گے .
اپنے بیان میں کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ کین رچرڈسن کی انجری زیادہ سنجیدہ نہیں لیکن بہتر یہی ہے کہ فاسٹ باؤلر کو آرام دیا جائے .
بین دوارشس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کریں گے . دوسری جانب کپتان آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ ٹیم ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ففٹی اوور کی کرکٹ کے لئے ردہم میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ اب وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلیں، ففٹی اوور کے ورلڈ کپ کا کمبی نیشن بنانے کے لئے کام کریں گے .
ایرون فنچ نے کہا کہ اس وقت ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم جو سیریز کھیل رہے ہیں اس کو جیتیں، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے سیریز میں سخت مقابلہ ہوگا .
آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے لیکن ون ڈے میں بھی اچھا کریں گے، کھلاڑی باصلاحیت ہیں انہیں خود پر اعتماد ہے کہ وہ اچھا کر سکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ میں اب سو فیصد بہتر محسوس کر رہا ہوں اب مکمل فٹ ہوں اور ردہم میں آؤں گا، جب سب کھلاڑی دستیاب ہوں گے تو ہماری ون ڈے ٹیم بہت تجربہ کار ہو گی . فنچ کا مزید کہنا تھا کہ میرا اس وقت ٹارگٹ یہی ہے کہ میں ورلڈ کپ کھیلوں اور اس سے پہلے رنز کروں، میں آسٹریلیا کے لئے زیادہ سے زیادہ میچز جیتنا چاہتا ہوں .
. .