اے آروائی نے عمران خان سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ، منحرف رہنما احمد حسین دیہڑ نے اپنی پوزیشن واضح کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے (ن)لیگ کے سات ایم پی ایز کو شامل کر نے پر میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا ، ایک ٹی وی چینل نے میرے انٹرویو میں توڑ مروڑ کر پیش کیا جس پر مجھے افسوس ہے ، اپنے موقف قائم ہوں ، کسی کر دار کشی نہیں ہونی چاہیے . اپنے ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک نجی ٹی وی چینل نے میرا انٹرویو لیا جس میں ایک کلپ دکھایا گیا میں نے کسی وقت کہا تھا
کہ عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے اور اسے ارطغرل بھی کہتا تھا لیکن میں نے دیکھا عمران خان مسلم لیگ (ن) کے سات ایم پی اے شامل کررہے ہیں جس کے بعد میرے خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ کررہا ہے اس کے بعد میں بڑا دکھی ہوا اور یہی بات میں نے ایک چینل کو بتائی تو انہوںنے میری بات کو توڑ مروڑ اور آگے پیچھے سے فقرے کا ٹ کرچلائی جس پرمجھے بہت دکھ ہورہا ہے اس کی طرح کی صحافت نہیں ہونی چاہیے .
انہوںنے کہاکہ اس طرح کی خبروں کی مذمت کرتا ہوں . انہوںنے کہاکہ میرے مطالبات وہی ہیں جو ٹی وی چینل پر بتائے ہیں اور میں اپنی بات پر قائم ہوں . انہوںنے کہاکہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے . انہوںنے کہاکہ میںسازش کر نے والوں کو کہونگا کہ محاذ آرائی اور کسی کی کر دار کشی نہ کریں .
. .