اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے کی معافی نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر زور دار تھپڑ ہے، مشرف کے زمانے میں برطانیہ کی براڈشیٹ کمپنی کو اپوائنٹ کیا گیا تھا ، وہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے ، مسلم لیگ (ن) ے اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے گئے،12 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی،نواز شریف کی بے توقیری میں عمران نیازی نے کوئی کسر نہ چھوڑی، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،ڈاکٹرز اجازت
دیں گے تو نواز شریف تشریف لے آئیں گے،دل کی گہرائیوں سے قابل احترام او آئی سی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید کرتے ہیں وہ مظلوم فلسطینی، کشمیری بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں گے، افغانستان میں قحط سالی کا شدید خطرہ ہے، ان کیلئے کانفرنس بھرپور آواز اٹھائیگی،مسلم لیگ (ن) کا قافلہ 24 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا، اسکی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے . وہ منگل کو یہاں پارٹی رہنمائوں احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے .
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ او آئی سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس ہورہا ہے،اپنی اور اپوزیشن کی طرف دل کی گہرائیوں سے قابل احترام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس اجلاس میں مظلوم فلسطین اور کشمیری بھائیوں کے لئے قابل عمل فارمولا تیار کریں گے،پاکستان کے عوام کی نیک تمنائیں اور دعائیں انکے ساتھ ہیں . شہباز شریف نے کہاکہ افغانستان میں بھائیوں کو شدید مسئلہ ہے خوراک نہیں ہے،انکے لئے بھی یہ کانفرنس جلد افغان بھائیوں کیلئے جامع حل تلاش کرے گی . اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ میں اہم دن ہے،براڈ شیٹ کمپنی کے سربراہ نے غیر مشروط طور پر میاں نواز شریف سے معافی مانگ لی ہے اورکہا ہے یہ معافی اس لئے مانگ رہے ہیں کہ 20 سال سے نواز شریف اور انکے خاندان کے خلاف پاکستانی حکومت اور نیب کہنے پر کارروائی کررہے ہیںاور ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے،براڈ شیٹ نے کہا ہے کہ وہ حرام کی کمائی سے بنایا گیا اثاثہ، غیر قانونی فنڈز اور کرپشن تلاش نہیں کرسکے . براڈ شیٹ کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ان کا تقرر کیا گیا تھا، اتنے سالوں کی تحقیقات پر شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے پر انہیں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نیب کی جانب سے دی گئی تمام اطلاعات غلط تھیں اور یہ باتیں ہوا میں کی گئی تھیں . شہباز شریف نے کہاکہ کاوے مساوی بالآخر بڑا انسان نکلا،ہم سب سے غلطیاں ہوجاتی ہیں بڑا انسان وہی جو حقائق کو تسلیم کرلے . انہوںنے کہاکہ کاوے مساوی کا نیب اور نیازی پر زناٹے دار تھپڑ ہے . انہوںنے کہاکہ 65 ملیں ڈالر کا انہوں نے دعوی ٰجیتا ،پوری قوم سوال کررہی ہے کہ بتائواس قوم کے کروڑوں روپے صرف نفرت کی آگ جھونک دیئے،صرف نواز شریف کا قوم کے سامنے رسوا کرنا ہے،عمران نیازی نے مشرف کے بعد اس نفرت میں مزید اضافہ کیا،نواز شریف کی بے توقیری میں آپ نے کوئی کسر نہ چھوڑی . شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی کی 2018، 2020 اور 2021 کی وہ تمام ٹوئٹس سامنے ہیں،آج کس طرح اس کیس کا ڈراپ سین ہوا ہے،اللہ کے کرم سے نواز شریف کی نیک نامی کو دنیا کے سامنے لیکر آئے ہیں،اللہ پاک کے سامنے سجدہ شکر گزار ہیں . انہوںنے کہاکہ پوری قوم کے سامنے عمران نیازی کا جھوٹ سامنے آگیا ،کہاں گئی وہ جے آئی ٹی اور جج بشیر صاحب کے وہ فیصلے . انہوںنے کہاکہ جو معافی مانگ رہا ہے صرف نواز شریف سے نہیں پوری قوم سے معافی مانگ رہا ہے . شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف نے غریب قوم کی اربوں کھربوں کی بچت کی،یہ راز ایک ایک کرے قوم کے سامنے آئیگا،قوم کو پتا چلے گا کہ کس طرح نواز شریف نے درد دل سے قوم کی خدمت کی،عمران نیازی نے کس طرح پوری قوت لگائی اور نواز شریف کس بدنام کیا، اس وجہ سے آج پاکستان کی معیشت اور سیاست تباہ ہوگئی ،اس پولرائزیشن کو ختم کرتے کرتے وقت لگے گا . انہوںنے کہاکہ کھربوں روپے قرضہ لیا اور کوئی ایک نئی اینٹ تک کسی منصوبہ میں نہیں لگائی ،قوم کہنے پر مجبور ہے کہ نواز شریف ہی قوم کا مسیحا ہے،ساڑھے 3 سال ہمارے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ ہوا،ایک پارٹی کی تمام لیڈرشپ کو جیلوں میں ڈالا گیا،رانا ثناء اللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،اب دودہ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے . انہوںنے کہاکہ کاوے مساوی کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ سچ سامنے لے آئے . کہاکہ عمران نیازی کی خاتون رکن اسمبلی نے سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی ہے،یہ ایسا عمل ہے جسکا آدمی سوچ نہیں سکتا . انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے لندن میں افواج پاکستان بارے جو کچھ کہا وہ چھپا ہوا نہیں ہے . انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف نے کبھی ایسی بات نہیں کبھی سوچا تک نہیں . شہباز شریف نے کہاکہ موجودہ آرمی چیف نے صاف الفاظ میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ ہماری عزت کی ،آرمی چیف نے کہا کہ جب کبھی افواج پاکستان سے متعلق کسی کام پر انکار نہیں کیا . شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی کا اصل چہرہ اب قوم کے سامنے آرہا ہے . ایک سوال کے جواب پر انہوںنے کہاکہ عدالتی جو کر رہی ہیں وہ عدالتوں کا کام ہے اس شخص کی معافی سامنے آئی ہے جسے جنرل مشرف نے مقرر کیا تھا، اب عدالتیں اس کو کس طرح لیتی ہیں وہ عدالتوں کا کام ہے . لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا قافلہ 24 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا، اسکی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے اور یہ قافلہ پْر امن لیکن پْرجوش طریقے سے روانہ ہوگا . تحریک عدم اعتماد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر 14 ایام میں اجلاس بلانے کے پابند تھے، انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی، سپریم کورٹ میں کارروائی چل رہی ہے، اسپیکر کو 14 روز اجلاس بلا کر حکومت کی قوت ثابت کرنی چاہیے تھی . انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اراکین اپنے ضمیر کی آواز پر کھڑے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں بھی اس بات پر متفق ہیں کہ عمران خان نیازی نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے اب اسے گھر بھیجنا چاہیے .
. .