بی آر ٹی کے پانچ نئے فیڈر روٹس کی منظوری نوشہرہ اور پشاور کے لوگوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے ، ڈاکٹر سمیرا شمس

پشاور(قدرت روزنامہ) چئیر پرسن و ومن پارلیمنٹری کاکس خیبرپختونخوا اسمبلی ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے پانچ نئے فیڈر روٹس کی منظوری نوشہرہ اور پشاور کے لوگوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے . پانچ نئے فیڈر روٹس میں 15 کلومیٹر چمکنی-پبی روٹ کے ساتھ ساتھ 7.5 کلومیٹر حیات آباد فیز 1، 12 کلومیٹر ریگی ماڈل ٹاؤن/ناصر باغ روڈ، 7 کلومیٹر ورسک روڈ اور 4 کلومیٹر خیبر روڈ شامل ہیں .

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے اپنے دفترسے جاری کردہ ایک بیان میں کیا . ڈاکٹر سمیرا شمس کا کہنا تھا کہ جون 2022 تک ان پانچ راستوں پر بی آر ٹی چلانا شروع کرادی جائے گی . ان روٹس کے لئے 86 نئی بسیں منگوائی ہیں . ا نہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد جاری رہے گی . بی آر ٹی کا شمار دنیا کے بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم میں ہوتا ہے . ڈاکٹر سمیرا شمس نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ایک ایسے عوامی فلاح کے منصوبے کی مخالفت کی جو کہ آج خود اس منصوبے سے مستفید ہوتے ہیں . بی آر ٹی میں روزانہ لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں

. .

متعلقہ خبریں