اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں تقریباً دو سال بعد پہلا روز ہے جس میں عالمی وبا کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی . این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا .
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 443کیسز رپورٹ ہوئے . این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.28 فیصد رہی . سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 333 ہو چکی ہے جبکہ
15 لاکھ 22 ہزار 862 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں .
. .