لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں علامہ اقبالؒ کے مزار پر 82 ویں یوم پاکستان کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے .
ایئروائس مارشل زبیرحسن خان مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا .
خیال رہے کہ23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ نے قرارداد پاکستان منظور کی تھی جس میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن بنانے کا عہد کیا تھا .
. .