” وہ خاتون سیاستدان جس کے کیسز کی پیروی نہ کرنے کا وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو حکم دیا” تحریک انصاف کی ناراض رہنماء نزہت پٹھان کا تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی ناراض رکن قومی اسمبلی نزہت پٹھان کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور وہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں، نزہت پٹھان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایم این ایز کی وزیراعظم سے ہونے والی ایک ملاقات میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور سابق مشیر احتساب شہزاد اکبربھی تھے، فہمیدہ مرزا نے کہا مجھ پر نیب کےکیسز ہیں، آپ شہزاد اکبر سےکہیں کہ نیب میرےکیسز فالو نہ کرے۔
جیو نیوز کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں نزہت پٹھان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ میرے ایم این ایز بک گئے، اگر آپ کویقین ہےکہ ایم این ایز بک گئے تو آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کاحق ہے، ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔
نزہت پٹھان کے مطابق فہمیدہ مرزا نےکہا کہ نیب کا دباؤ مجھ پر ہوگا تو پیپلزپارٹی کے خلاف کام کیسےکرسکتی ہوں؟ جس پر خان صاحب نے شہزاداکبر سےکہا کہ جیسا فہمیدہ مرزا کہہ رہی ہیں ویساکریں، وہ حیران ہوئیں کہ ایک پارٹی جو کرپشن کے خلاف لڑ کر یہاں تک پہنچی، وہ کیسےایساکرسکتی ہے، ایک ایم این اے پر اعتراضات تھے اور وہ نیب کیسز کو ڈیل کر رہا تھا تو خان صاحب نیب کو کیسے روک سکتے تھے۔
تحریک انصاف ایم این اے نزہت پٹھان کو کس سے جان کا خطرہ ھے؟
ان کو کون دھمکیاں دے رہاُھے۔۔؟ pic.twitter.com/H4cDusW6Ag— Malik Farooq Azam Dhandla (@azam_dhandla) March 22, 2022
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہاں مجھے پتہ چلا کہ یہ ان کی پسند اور ناپسند ہےکہ کس کو نیب میں ڈالنا ہے اورکس کو نہیں، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انٹرویو پر بھی مجھے احساس ہوا تھا کہ وہ کافی حد تک صحیح کہ رہے ہیں۔