رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کی بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے، یوں تو اس ماہ مقدس میں دن بھر کے معمولات زندگی بہت حد تک بدل جاتے ہیں لیکن جو بات سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے وہ دفتری اوقات کار ہیں .

تمام ہی دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پرآٹھ یا اس سے زائد گھنٹے کام کے لئے مختص کئے گئے ہیں اس طرح ایک ساتھ کام شروع اور ختم کیا جاتا ہے .

تاہم دنیا بھر میں اس ماہ مقدس سے قبل ہی دفتری اوقات کار جاری کر دیئے جاتے ہیں جس پر ہر ممکن حد تک عمل درآمد کیا جاتا ہے .

رمضان المبارک میں دفتری اوقات میں ردوبدل کے ساتھ کمی کر دی جاتی ہے اس طرح یہ تمام ملازمت پیشہ افراد کے لئے سکون کا باعث بنتا ہے .

ہر سال کی طرح رواں برس بھی دنیا بھر میں نئے دفتری اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں جس پر سرکاری سطح پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے گا .

سب سے پہلے بات کرلی جائے سعودی عرب کی تو وہاں قانون کے مطابق دفاتر میں اوقات کار مقرر کیے جاتے ہیں، سعودی عرب میں آرٹیکل 98 کے مطابق ماہ مقدس میں تمام ملازمت پیشہ افراد دن میں صرف 6 گھنٹے کام کرنے کے مجاز ہیں اس طرح ہفتے میں 36 گھنٹے بنتے ہیں .

جہاں تک کویت کا تعلق ہے تو وہاں کی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے نئے اوقات کار کے مطابق تمام دفاتر صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے اور اسی دوران تمام سرکاری کام بھی کئے جائیں گے، لیکن 3 بجے کے بعد کوبھی کام کرنے کا مجاز نہیں ہوگا اور سب کو گھر جانے کی اجازت ہوگی .

اسی طرح یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق رواں برس ماہ مقدس کے لئے مقرر کئے جانے والے اوقات کار میں تمام دفاتر پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 2.30 بجے جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک کھلے رہیں گے .

اب بات کر لی جائے پاکستان کی تووطن عزیز میں بھی حکومت کی جانب رمضان المبارک کے لئے اوقار کار جاری نہیں کئے گئے ہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ اوقات کار اس طرح ہوسکتے ہیں، جس کے مطابق ہفتے میں 6 دن تک کھلے رہنے والے دفاتر صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جو صوبائی اور حکومتی دفاتر ہفتے میں 5 دن کھلے رہتے ہیں وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تاہم جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے دوپہر1 بجے تک کھلے رہنے کے مجاز ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں