عامر آپ کا خیال رکھتا ہے یا نہیں، وزیراعظم عمران خان کا عامر لیاقت کی اہلیہ سے سوال

اسلام آبادّ(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نےاپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے ملاقات کی تصویر شیئر کی انہوں نے پیغام میں لکھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کے لیے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، وزیراعظم نے شادی کی مبارک باد دی اورپوچھا “عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں” دانیہ نے مسکرا کر کہا “بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں .

قبل ازیں وزیراعظم

عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی جس میں عامر لیاقت کے تحفظات اور خدشات پر گفتگو کی گئی . ملاقات میں وزیراعظم نے عامر لیاقت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی . بعدازاں عامر لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے بہت اچھی باتیں ہوئی ہیں ، بہت زبردست باتیں ہوئی ہیں ، خان صاحب پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی . عامر لیاقت سے صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی نے دوستی کرادی آپ کی وزیر اعظم سے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوستی ہماری پہلے سے تھی، دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا . صحافی نے سوال کیا کہ قائل کرکے آئیں ہیں یا قائل کیا ہے ؟ جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں نے انہیں قائل کیا ہے، جوہونے والا ہے وہ نہیں ہوگا جو نہیں ہونے والا وہ ہوگا . انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی شادی پر مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اور تعریفیں کی ہیں . وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین، عالیہ حمزہ اور سائرہ بانو نے ملاقات کی . ملاقات میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور معاون خصوصی عامر ڈوگر بھی موجود تھے . ارکان پارلیمان نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا . ملاقات کے بعد عامر لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی، ووٹ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان پر امید ہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی . عامر لیاقت نے کہا کہ میں قائل ہوتا نہیں ہوں ، قائل کرتا ہوں اور وزیراعظم کو قائل کیا ہے، جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آپ نے رحمت العالمین ؐ ٹرسٹ بنائی آپ مجھ جیسے عاشق رسولؐ کو پوچھا ہی نہیں کوئی بات نہیں . میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ایک اور کام جواگر کرنے کے جارہےہیں اطلاعات کے مطابق وہ مت کیجئے گا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں،اگر آپ جانے سے پہلے ایسا کرنے جارہے ہیں تو پھر سب سے خطرناک آواز وہ عامر لیاقت کی اٹھے گی، جنرل قمر باجوہ اور پورا انسٹیویشن ،آرمی کسی ایک شخص کی بات نہیں کرتی بلکہ پورا ادارہ ہمارے لیے قابل احترام ہے، جنرل قمر باجوہ کی جو خدمات بلوچستان رجمنٹ سے لر کر آرمی چیف بننے تک ہم اسے کسی صورت بھلا نہیں سکتے اس کیلئے پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی ، اس کو غیر جمہوری انداز مت سمجھئے گا کیونکہ میں آرمی چیف کی بات کر رہا ہوں ہم نے انہیںووٹ دیے ہیں ، آپ کو 176ووٹ دیے ہیں جبکہ انہیں ہم نے 342ووٹ دیے ہیں . ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جو آپ کے اپنے ہیں آپ نے انہیں چھوڑ چھاڑ کر رکھا ہوا ہے ، آپ جن سے ملاقاتیں کر رہے ہیں وہ پتہ نہیں آپ کے اپنے ہیں یا سپنے ہیں . آپ جن سے مل رہے ہیں وہ وزراء ہیں وہ جتنا آپ کو تباہ کر رہے ہیں کوئی اور آپ کو تباہ نہیں کر رہا ، اگر آپ کے پاس ملاقات کا وقت ہو تو مجھے سے ضرور ملیے گا سنا ہے کہ آپ ملنا چاہتے ہیں ایسا سننے میں آیا ہے اگر آپ مجھے سے ملنا چاہتے ہیں تو میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں لیکن میں نیوٹرل ہوں اور جانور نہیں ہوں کیونکہ جانور تو بچے دیتا ہے نیوٹرل نہیں ہوتا ، میں بالکل بھی جانور نہیں ہوں .

. .

متعلقہ خبریں