عمران خان سابق وزیر اعظم ہو چکے ہیں، بلاول بھٹو

ّ(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردای کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہوچکے ہیں .
خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو ہم نے تحریک اعتماد جمع کرائی جس کی 7 روز میں ووٹنگ ہونی تھی اور آئین بھی یہی کہتا ہے کہ 14 روز میں اجلاس بلانا ہوتا ہے لیکن سیشن سے بھاگنے کے لیے یہ آئین توڑ کر اسپیکر کو آرٹیکل 6 میں پھنسا رہے ہیں .


بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے سلیکٹڈ کا مقابلہ کر رہے ہیں . ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے اور ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے .
انہوں نے کہا کہ میں گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا اور نہ کالا کوٹ پہن کر عدالت جاوں گا . عمران سابق وزیراعظم بن چکا ہے اور مقابلے سے بھاگ رہا ہے . ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں .
انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم ہو کر ہمیں اردو سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں . اردو ہماری قومی زبان ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اردو سیکھیں . اس ملک میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہم سب زبانوں کی عزت کرتے ہیں .
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ کے عوام سے ہمارا 3 نسلوں کا رشتہ ہے اور قائد عوام نے یہاں پر ٹیکس فری زون قائم کیا . قائد عوام نے پاکستان کی قسمت بدلی اور ہم گزشتہ 3 نسلوں سے یہاں کے عوام کے خدمت کر رہے ہیں . .

. .

متعلقہ خبریں