ّ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے یوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے وزافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور آسٹریلا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے رتیسرے روز شائقین میں قومی پرچم تقسیم کیے .
تفصیلات کے مطابق تیسرے روز کھیل سے قبل یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی ترانہ بھی پڑھا گیا .
پاکستان کرکٹ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شائقین میں قومی پر چم تقسیم کر رہے ہیں .
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ لاہور میں جاری ہے جس کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان ٹیم 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی .
تیسرے روز کے اختتام سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا اور 11 رنز بنا لیے ہیں .
. .