اسلام آبادّ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک پریس
کانفرنس کے دوران ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آج مریم نواز شریف کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں ان کے ہمراہ ن لیگی رہنما موجود تھے جن میں پرویز رشید، خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل اور ثانیہ عاشق بھی موجود تھیں .
اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنے سے آگے کھڑی ثانیہ عاشق کے دوپٹے کو ہاتھ میں پکڑ کر اپنی ناک صاف کررہے ہیں، تاہم وہ اس وقت دیکھ کسی اور جانب رہے ہیں .
مفتاح اسماعیل نے اس ویڈیو کلپ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں مجھے میری بہن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے اپنا چہرہ صاف کرتے دکھایا گیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میں نے پہلی بار میں اپنی جیب سے ٹشو نکالا اور اپنا چہرہ صاف کیا، دوسری بار میں میرے ہاتھ میں انجانے میں میری بہن کا دوپٹہ آگیا، اور میں نے جیسے ہی یہ دیکھا تو میں نے ان سے معافی بھی مانگ لی .
. .مفتاح اسماعیل کا گھٹیا پن دیکھیں ثانیہ عاشق کے دوپٹےسے ناک منہ صاف کر رہا ہے .
— گوغلام گو 😷 (@mudazir) March 22, 2022
یہ پاکستان کا وزیر خزانہ رہا ہے، حد ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے اٹھنے بیٹھنے پہ نظر رکھنے والے صحافیوں نے اس بد اخلاقی کو یکسر نظر انداز کیا ہے . pic.twitter.com/5dYSpsdJsa