اسکاچ ٹیپ کے کاغذ کو جوڑنے کے علاوہ بےشمار فوائد، جسکا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

ّ(قدرت روزنامہ)کاغذ کو جوڑنے کے علاوہ شفاف اسکاچ ٹیپ سے بہت کچھ ایسا بھی کیا جاسکتا ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

کمپیوٹر کی بورڈ کی صفائی
یقیناً کی بورڈ کی صفائی کے لیے مخصوص مصنوعات بازار میں مل جاتی ہیں مگر اسکاچ ٹیپ بھی یہ کام بہترین کرسکتی ہے۔

بہترین نتائج کے لیے ٹیپ کی پتلی پٹیاں بنا کر کی بورڈ کے بٹنوں کے قطاروں کے اندر داخل کریں اور پھر واپس کھینچ لیں، اس سے مٹی اور دیگر ذرات اس پر چپک جائیں گے۔

کپڑوں سے رُواں یا نرم بالوں کو ہٹانا
لباس پر رُواں یا دھاگوں کا نکلنا کسی کو پسند نہیں ، تو اسکاچ ٹیپ کو لباس کے اس حصے پر رگڑیں اور احتیاط سے واپس کھینچ لیں۔

جوتوں کے تسموں کی مرمت
جوتوں کے تسموں کے سرے اگر باہر نکل رہے ہوں تو جوتے بدنما لگنے لگتے ہیں، اس سے بچنے کے لیے اسکاچ ٹیپ کے ایک پتلے ٹکڑے کو تسموں کے سروں کے ارگرد لپیٹ دیں اور بس۔

شیشے کے ذرات کو سمیٹنا
اگر گھر میں غلطی سے شیشے کی کوئی چیز ٹوٹ کرفرش پر بکھر گئی ہے تو اس کے ننھے ذرات سمیٹنے کے لیے اسکاچ ٹیپ سے مدد لی جاسکتی ہے، بس جہاں شیشہ ٹوٹا تھا فرش کے اس حصے پر ٹیپ لگا کر واپس کھینچ لیں۔

پھلوں کو پکنے میں مدد دے
اگر آپ ایسا کوئی پھل جیسے تربوز یا خربوزہ گھر لے آئے ہیں جو ابھی مکمل طور پر پکا نہیں تو اسکاچ ٹیپ اس حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

پھل کا چھوٹا حصہ کاٹ کر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پکا ہوا ہے یا نہیں اور پھر اس ٹکڑے کو اسی جگہ واپس رکھ کر اسے ٹیپ سے چپکا دیں، اس سے پھل کے پکنے کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

کریڈٹ کارڈ کی مرمت
بہت زیادہ سوائپنگ سے کریڈٹ کارڈ کی مقناطیسی پٹی ماند پڑنے لگتی ہے، اگر آپ کو لگے کہ کریڈٹ کارڈ معمول کی طرح کام نہیں کررہا تو اس پٹی کو اسکاچ ٹیپ کی پتلی تہہ سے ڈھانپ دیں، مگر یہ طریقہ زیادہ عرصے تک مددگار نہیں ہوگا اور نیا کارڈ لینا ہی مستقل حل ہوگا۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

2 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

2 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

3 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

3 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

3 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

3 hours ago