4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ) فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو کے مطابق
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، اور بس ڈرائیور بھی جائے وقوعہ سے فرارہوگیا ہے ۔ ریسکیو نے تیس زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert