دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے معروف بھارتی گلوکارکا دل جیت لیا

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف گلوکار اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کے رنر اپ اور خطروں کے کھلاڑی کے امید وار راہول ویدیا کا دبئی میں ایک پاکستانی مداح نے دل جیت لیا . راہول ویدیا ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مداح کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ہیں جنہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ مجھ سے میرا 50 درہم کا کرایہ وصول نہیں کریں گے .

راہول نے لکھا کہ اس پرستار نے مجھے وجہ بتائی کہ میں آپ کا بگ باس

سے فین ہوں . گلوکار نے کہا کہ یہ دبئی میں رہنے کے لیے ٹیکسی چلاتا ہے لیکن اس کے اس انداز نے میرا دل جیت لیا . راہول کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے اصرار کیا کہ وہ کرایہ لے اور آخر میں اس کی جانب سے بڑا دل دکھانے پر میں نے اسے دگنا معاوضہ دیا . راہول ویدیا کی پاکستان مداح کے ہمراہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہے جس پر پاکستانی سمیت بھارتی صارفین بھی ٹیکسی ڈرائیور کو سراہ رہے ہیں . خیال رہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد رہتی ہے جو کہ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بدولت ملکی و غیر ملکیوں کا دل جیت لیتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں