لاہور، اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں خوف کے سائے گہرے ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل سی 42کی خبر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ نے سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے . وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری گھر سے سرکاری ڈیٹا نکال لیا گیا،سی سی ٹی وی کی فوٹیج تک کیمروں سے ڈی لیٹ کردی گئیں،ایوان وزیراعلیٰ میں تعینات افسران سے لیپ ٹاپ بھی لے لئے گئے ،7اور 5کلب سے دو ٹرکوں پر سامان منتقل کیا گیا،ترقیاتی منصوبوں
پر تمام تر ڈیٹا بھی افسران نے اپنے قبضے میں لے لیا، معاملے پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور موقف دینے سے گریزاں ہیں، خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ کئی عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں ، وزیر اعظم عمران خان پر انہیں ہٹانے کیلئے شدید دبائو ہے ، پنجاب میں کئی گروپ انہیں ہٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں .
خیال رہے اس سے قبال وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور رہا ہے . ایک انٹرویومیں فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا کوئی پلان ہے؟اس پر انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کو ہٹانےکا پلان ہم چاہتے تو نہیں لیکن اس وقت وہاں ایک صورتحال ہے، وزیراعظم یقیناً اس پرغورکریں گے . وفاقی وزیر سوال ہوا کہ عثمان بزدارکی تبدیلی پرغورکررہے ہیں ؟ اس پر فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور ہو رہا ہے .
. .وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر ہاؤس سے سامان کہیں اور بھیجنا شروع کر دیا @aliramay557 کے نئے انکشافات pic.twitter.com/SQLxaaYFYK
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 23, 2022