سندھ

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر قائد کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف حصوں میں ایک ہفتے کے لیے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران موسم گرم اور کبھی بہت زیادہ گرم رہے گا۔
کراچی میں 27 مارچ تک گرمی کی شدت زائد رہنےکا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چُھو سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ایران اور مغربی افغانستان کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جبکہ مشرقی افغانستان کے قریب ہوا کا زائد دباؤ بھی بن گیا ہے، کم اور زائد دباؤ کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی اور 28 اور 29 مارچ کو گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 30 مارچ سے 4 اپریل کے دوران ایک بار پھر گرمی کی شدت زائد ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں