وزیراعظم عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کو کیا پیشکش کی؟ قریبی ذرائع نے انکشاف کر دیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اہم سیاسی پیش رفت میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سیاسی منظر نامے پر متحرک ہونا بھی ہے۔ اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری نثار علی خان میں رابطوں کے باوجود وہ عمران خان کی پارٹی جوائن نہیں کر ینگے اور اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے،ان ذرائع نے کہا کہ ن لیگ میں ان کی واپسی کے امکانات ختم ہو چکے ہیں اور وہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں بھی کام نہیں کر سکتے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن 2018 سے قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں پارٹی جوائن کرنے اور پارٹی کا سینئر عہدیدار بنانے کی آفر کی تھی جسے چوہدری نثار نے قبول نہیں کیا تھا۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی پیشکش بھی کی تھی ،اسوقت انکی سوچ یہ تھی کہ ایک ایسی اسمبلی جس میں ن لیگ اپوزیشن میں ہو اور حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر وہ ایوان میں شہباز شریف کیخلاف نہیں بول سکیں گے اور ایک صوبائی نشست کی بنیاد پر انکا وزیر اعلیٰ بننا مناسب نہیں ہو گا۔ اس لیے وزیر اعظم کے رابطوں کے باوجود انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی نہیں بھری ، ان دنوں بھی وہ چکری اور حلقے کے دوسرے مقامات پر میل ملاقاتوں میں مصروف ہیں ، انکے صاحبزادے تیمور علی خان نے بھی حلقے میں اثر و رسوخ بڑھانا شروع کیا ہے۔ان ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار علی خان کے پاس مستقبل کی سیاست کیلئے آپشنز کھلے ہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) کے اندر مریم نواز کے سوا دیگر سینئر رہنمائوں کیساتھ رابطے برقرا ر ہیں۔۔۔۔۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

2 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

3 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

3 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

3 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

3 hours ago