اروما تھریپی میں لیموں کی مہک سب سے مفید قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپر فوڈ میں شامل لیموں کی افادیت سے کون واقف نہیں، اروما تھریپی کے مطابق لیموں صرف ایک پھل ہی نہیں بلکہ یہ صحت بخش غذا اور بہترین دوا بھی ہے . لیموں اپنے اندرجادوئی خواص رکھتا ہے، اس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے وٹامن اے، بی، سی، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، میگنیز، کاپر اور اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدارپائی جاتی ہے جو مجموعی صحت پرمثبت اثرات مرتب کرتی ہے .


صحت کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کے علاج میں اس کا استعمال نہ کیا جاتا ہو ساتھ ہی یہ آپ کے حسن کو مزید بڑھانے میں کسی بیوٹی پراڈکٹ کی طرح کام کرتا ہے یعنی لیموں جلد کے ساتھ جسم کے دیگر اعضاء کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے واضح رہے کہ ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے .
لیموں میں ایک خاص قسم کی مہک ہوتی ہے جو راحت کا احساس دلاتی ہے اس طرح اسے اروما تھریپی کے لئے موزوں ترین سمجھاجاتا ہے . لیموں اتنا طاقت ور پھل ہے کہ اسے محض سرہانے رکھنے سے بھی کئی طرح کے فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں جیسے سانس کے مسائل، ہوا کےمعیارکو اورنیند کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے . اس مقصد کے لئے کٹے ہوئے لیموں کے ٹکڑوں کو کسی پیالے میں ڈال کر سرہانے رکھ دیں .

سانس کی روانی کو بہتر بنائیں
لیموں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیا ت سے مالا مال ہے اسے سرہانے رکھنا نیند میں سانس لینے کے عمل کو بہتربناتا ہے اور نتھنوں کی بھی صفائی کرتا جاتا ہے، دمہ کے اور سائنسسزکے مریض اس عادت کو ضرور اپنائیں کیونکہ یہ پھیپڑوں کے لئے بھی کسی مسیحا سے کم نہیں .
ہوا کا میعار بڑھائے
لیموں مضر صحت کیمیکل کو ہوا سے صاف کرکے اس کے معیار کو بہتر بناتا ہے ایک تحقیق کے مطابق لیموں کی طاقت ور مہک کمرے کی ہوا کو مزید خوشگوار بناتی ہے .
درد سے نجات دلائے
اورما تھریپی کے مطابق دوران نیند لیموں کی مہک سراور جوڑوں کے درد میں کمی کا باعث بنتی ہے، یونیورسٹی آف میری لینڈ سینٹر کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حاملہ خواتین میں لیموں کے تیل کا سونگھا ان میں بے چینی اور خوف جیسی کیفیات میں دوسروں کے مقابلے میں کمی لاتا ہے .
اسٹریس سے نجات دلائے
لیموں کو قدرتی اسٹریس بسٹر یعنی افسردگی سے نجات دلانے والا پھل کہاجاتا ہے یہ سیرٹونن نامی کیمیکل کی پیداوارکو بڑھاتا ہے جو اضطرابی کیفیت کودور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے واضح رہے کہ سیروٹونن دماغ میں موجود ایک ایسا کیمیکل ہے جو خوشی اور اطمینان کی کیفیات کو کنٹرول کرتا ہے اسے خوشی کا کیمیکل بھی کہاجاتا ہے . اس طرح لیموں کی مہک ڈپریشن کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے .
بلڈ پریشرتوازن میں رکھے
اس بات کی تصدیق کی جاچکی ہے کہ لیموں سے بنی بام خون کی روانی کو منظم کرنے اور بلڈ پریشرمیں کمی لانے میں معاون ثابت ہوتی ہے . لیموں کو سرہانے رکھنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ سینے کی جکڑن دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے .
مچھر سے بچائے
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چونٹیاں اور مچھر لیموں اور ترش پھلوں کی مہک کو ناپسند کرتے ہیں . لیموں کو سرہانے رکھنے سے مچھروں اور دیگر کیڑوں کے کاٹنے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے

. .

متعلقہ خبریں