بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ۔خریدار پریشان

کراچی (قدرت روزنامہ) قیمتوں میں بڑےاضافے پر گاڑی خریدنے کے خواہشمندافراد پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ حکومت کار کمپنوں کے سامنے بے بسی کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کار کمپنیوں کی اجارہ داری کےسامنے حکومت بے بس ،ہنڈا اور ہنڈائی نےگاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔کمپنیوں کی جانب سےگاڑیوں کی قیمتوں میں ازخود اضافہ جاری ہے،ہنڈائی ٹکسان ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں اڑھائی لاکھ کااضافہ کردیا۔کمپنی کی جانب سےاضافے کے بعدہنڈائی ٹکسان ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت57 لاکھ99 ہزار ہوگئی۔ہنڈائی ٹکسان ایف ڈبلیو ڈی الٹی میٹ3 لاکھ روپےمہنگی ہونے کے بعد 62 لاکھ99 ہزارہوگئی۔
جبکہ ہنڈا سٹی 1.2 ایل ایم ٹی کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کااضافہے کے بعد 40 لاکھ روپے ہوگئی۔ہنڈا سٹی 1.2 ایل سی ٹی وی کی قیمت میں3 لاکھ روپے کااضافہ پر نئی قیمت32 لاکھ49 ہزار کی ہوگئی۔اس کے علاوہ ہنڈا سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت34 لاکھ46 ہزار ہو گئی۔
ہنڈا بی آر وی،سی وی ٹی کی قیمت میں3 لاکھ 90 ہزار کااضافہ ہوا،جس کے بعد نئی قیمت40 لاکھ79 ہزار ہوگئی ہے۔ہنڈا سوک ٹربو ایم کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کااضافہ کیاگیا جس کے بعدنئی قیمت53 لاکھ99 ہزار روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ ہنڈا سوک ٹربو ایل ایل کی قیمت میں ساڑھے3لاکھ کااضافہکے بعد قیمت64 لاکھ99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

2 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

2 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

3 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

3 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

4 hours ago