نیمل خاور کی خوبصورتی کے مداح دیوانے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ان تصاویر پر تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور انکی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے نیمل خاور خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو دیکھ کر کہا تھا کہ وہ کسی ناول کی ہیروئن لگتی ہیں۔

نیمل خاور کی ویڈیو پر ان کے مداح اداکارہ کی خوب تعریف کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ویڈیو میں انہیں کمرے سے نکل کر ٹیرس پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
نیمل نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ سکون، کھڑکیاں، درخت، آسمان سب آپ سے باتیں کرتے ہیں۔
ساتھ ہی انسٹاگرام کی ایک صارف نے اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا ہم ہمیشہ ناول میں پڑھتے تھے آج بلکل ویسی ہی ناولز والی ہیروئن دیکھی ہے وہی ناول والا سین سب کچھ دیکھا لیا ہے۔
یاد رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام مصطفیٰ عباسی ہے۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

2 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

3 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

3 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

3 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

3 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

3 hours ago