سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے کون سی نئی شرط لگا دی؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)حال ہی میں سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر سے کورونا کی وباء کے دوران لگائی گئی پابندیاں ختم کی ہیں . عمرہ زائرین کے لئے نئے جاری کردہ قوانین کے مطابق اب زائرین کو آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا .


تفصیلات کے مطابق آن لائن ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو جاری کیا جائے گا . ویزا حاصل کرنے کے لئے آن لائن ویزا فارم بھرنا ہوگا اور اس کے ساتھ اسکینڈ شدہ پاسپورٹ کی کاپی لگانی ہوگی
سعودی وزارت حج کی جانب سے پی آر سی ٹیسٹ رپورٹ، ہوٹل قرنطینہ کی شرط اور سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کی جاچکی ہے حتیٰ کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کے لئے نام حاصل کرنا بھی لازمی نہیں .

. .

متعلقہ خبریں