” میں صحافت چھوڑ دوں گا اگر عمران خان ۔۔۔“ سلیم صافی ایک مرتبہ پھر کھل کر میدان میں آگئے، چیلنج دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریڈ گراونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہیں ، فارن پالیسی کو مروڑ نے کی باہر سے کوشش کی جارہی ہے۔
جس پر سینئر صحافی سلیم صافی نے میدان میں آتے ہوئے چیلنج دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ” جھوٹ۔ جھوٹ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔“

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہاتھا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتہ چلا، آج قاتل اور مقتول اکٹھے ہو گئے ہیں، قاتل اور مقتول کو اکٹھا کرنے والوں کا بھی ہمیں پتا ہے، لیکن آج بھٹو والا وقت نہیں، وقت تبدیل ہوچکا ہے، دریا کا پانی نکل چکا، اب نیا وقت آچکا ہے، یہ ہے سوشل میڈیا کا زمانہ ہے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی، ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے، ہم سب سے دوستی کریں گے، غلامی نہیں کریں گے۔

Recent Posts

لاہور پولیس کے اہلکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس کے اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے چار بسیں…

3 mins ago

طلعت حسین کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منفرد لب و لہجے کے مالک عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین…

8 mins ago

پنجاب کے ہر شہری کو خوشحال و صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے شہروں اور…

16 mins ago

کیا شہباز حکومت وفاق میں 70 ہزار اسامیوں کا خاتمہ اور 80 فیصد محکموں کا انضمام کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایسے وقت میں جب کہ پاکستان کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا…

33 mins ago

اروند کیجریوال اور فواد چوہدری آمنے سامنے، کس کا پلڑا بھاری؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 18ویں پارلیمان کی تشکیل کے لیے ایوانِ زیریں (لوک سبھا)…

48 mins ago

منفرد لب و لہجے کے عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منفرد لب و لہجے کے مالک، مشہور و معروف عالمی شہرت یافتہ…

56 mins ago